Quran Academy Multan

Sun 1448/04/01AH (13-09-2026AD)

Karachi

قرآن اکیڈمی ڈیفنس

قرآن اکیڈمی ڈیفس انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کاسب سے پہلا قائم ہو نے والاوہ ذیلی ادارہ ہےجس کی بنیاد 1991ءمیں خود صدر مؤسس محترم ڈاکٹر اسرار احمد ؒ نے رکھی۔ اللہ رب العزت کا بے انتہاء فضل ہے کہ یہ ادارہ اپنے قیام کے وقت سےہی بلا کسی تعطل کے تعلیم و تعلّمِ دین کے عظیم فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ یہ ادارہ تقریباً چار ہزارمربع گز کے رقبے پر مشتمل ہے جس پر تعمیر شدہ عمارات کا رقبہ تقریباً ساٹھ ہزار مربع فٹ ہے۔ادارے کی عمارت دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ ایک وسیع و عریض جامع مسجد پر مشتمل ہے۔ ادارے میں موجود دیگر شعبہ جات کا مختصر تعارف ذیل میں پیشِ خدمت ہے۔

مکمل پتہ:مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی، خیابانِ راحت، درخشاں، ڈیفنس فیز 06، کراچی

رابطہ نمبر:24 -35340022 021
ای میل ایڈریس: Defence@QuranAcademy.com

قرآن اکیڈمی یاسین آباد

قرآن اکیڈمی یٰسین آباد انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کے ذیلی ادارے کے طور پرگزشتہ کئی ماہ و سال سےاس پرفتن دورمیں دین کے عظیم فریضے تعلیم و تعلّم کی دائیگی میں مصروف ہے۔ اس ادارے کی عمارت سترہ سومربع گز کے رقبے پر مشتمل ہے جس میں سے پندرہ سو مربع گز تعمیر شدہ رقبہ ہے۔ یہ ایک غیر سرکاری، دینی اور علمی ادارہ ہے۔ جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
برصغیرپاک وہند و بنگلہ دیش کے مسلمانوں پر علماء حق کا بہت بڑا احسان ہے جنہوں نے دینی مدارس اور جامعات قائم کرکے ایک طرف دینی علوم و علوم نبوت کی حفاظت کی تو دوسری جانب ایسے علماء حق پیدا کئے جنہوں نے اس امت کی دینی ایمانی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔ اسی کی برکت ہے کہ آج شعائر اسلام زندہ ہیں۔ معروف اور منکر کا فرق واضح ہے اور دلوں میں ایمان کی حرارت باقی ہے۔
علماء حق کی ان برگزیدہ ہستیوں میں خادم قرآن محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رحمہ اللہ تعالی تھے، جنہیں اکابر امت کا تلمذ اور رفاقت نصیب ہوئی اور اپنی پوری زندگی علوم نبوت کی تعلیم و تدریس میں گزاری- فياله من سعادة –
خادم قرآن محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ کےبوئے ہو ئے بیج کایہ پودا برگ و بار لا رہا ہےاور ادارہ ہذا مسلسل روز افزوں ترقی پارہا ہے۔
حضرت ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رحمہ اللہ کی رحلت کے بعد ان کے جانشینوں کے دور میں اللہ تعالیٰ نے ادارہ ہٰذا کو مزید ترقی عطا فرمائی اور اس کی کراچی میں بہت سی شاخیں قائم ہوگئیں، جن میں حیدر آباد میں قائم قرآن انسٹیٹیوٹ لطیف آباد  سمیت اس وقت پانچ مقامات پر رجوع الی القرآن کورس ( سال اوّل)جاری ہے جن میں طلبہ اور طالبات علم حاصل کررہے ہیں۔

مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی یاسین آباد، بلاک9، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔
رابطہ نمبر:021-36806561, 021-36337346
ای میل ایڈریس: yaseenabad@quranacademy.com

قرآن اکیڈمی کورنگی

قرآن مرکز کورنگی انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ مرکز گزشتہ20 برس سے تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دے رہا ہے۔ تجوید، ناظرہ قرآن حکیم، حفظ، عربی گرامراور متفرق موضوعات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مکمل پتہ:قرآن مرکز کورنگی،نزد طیبہ مسجد زمان ٹاون،کورنگی نمبر 4، کراچی

رابطہ نمبر:35074664 021

ای میل ایڈریس: korangi@quranacdemy.com

قرآن اکیڈمی جوہر

قرآن انسٹیٹیوٹ گلستانِ جوہرکا قیام انجمنِ ھذا کے زیرِ اہتمام 2006 کے دوران شہر کراچی کے ایک اہم علاقے گلستانِ جوہر میں عمل میں آیا۔ بعد ازاں اس مقام پر مسلسل تعلیمی و تحریکی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مکمل پتہ:مسجد جامع القرآن، سالکین بسیرا اپارٹمنٹ، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی

رابطہ نمبر:34030119- 021

ای میل ایڈریس: jauhar@quranacdemy.com

قرآن اکیڈمی بحریہ ٹاؤن

قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن کا قیام انجمنِ ھذا کے زیرِ اہتمام 16 اکتوبر 2024 کو شہر کراچی کے ایک مشہور مضافاتی علاقے بحریہ ٹاؤن کراچی میں عمل میں آیا۔ اس مقام پر مسلسل تعلیمی و تحریکی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مکمل پتہ:قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن، پلاٹ نمبر 305 ، کمرشل لین 8 ، پریسنکٹ 10-A اولڈ کمرشل، بحریہ ٹاؤن کراچی۔
رابطہ نمبر:0329-11-74285
ای میل ایڈریس: qib@quranacademy.com

قرآن مرکز لانڈھی

قرآن مرکز لانڈھی انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کے تحت 2007ء میں قرآن مرکز لانڈھی کا قیام عمل میں آیا۔

 قرآن مرکز لانڈھی، 861،سیکٹر ڈی-37، رضوان سوئیٹس، لانڈھی 2

رابطہ نمبر:0333-2815528

ای میل ایڈریس: landhi@quranacademy.com

Scroll to Top